اسلام آباد کی بارش میں بھیگتے چہرے، ہاتھوں میں تھامی یادیں اور دلوں میں سلگتی امید کے ساتھ بلوچ خاندان اپنے لاپتا پیاروں کی بازیابی کے لیے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ نہ سر پر چھت ہے، نہ سایہ تحفظ، بس ایک آس ہے کہ شاید طاقت کے ایوانوں تک ان کی سسکیاں، صدائیں اور خاموش فریادیں پہنچ جائیں۔