ہمالیائی پہاڑی علاقوں میں رہنے والوں کو گرم پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش کی مقامی خواتین کو پانی گرم کرنے کے لیے میلوں دور جنگلات سے لکڑیاں جمع کرنے میں سارا دن لگ جاتا ہے۔ ایسے میں ایک غیر سرکاری تنظیم نے انہیں ’گرم حمام‘ کی سہولت فراہم کی ہے۔