بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں خواتین طالب علموں کے کلاس روم میں حجاب اور برقع پہننے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ گزشتہ مہینے ریاستی حکومت نے ایسی پابندی کا اعلان کیا تھا، جس کے نتیجے میں ریاست گیر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اور اب معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔