بہاولپور کی جامع مسجد سبحان اللہ ان مقامات میں شامل ہے، جنہیں حالیہ بھارتی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے بعد تمام بہاولپور میں ملٹری اور پولیس چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں، خاص طور سے اہم انفراسٹرکچر اور عبادگاہوں کے قریب۔ بہاولپور بھارتی سرحد سے تقریباﹰ 100 کلومیٹر دور واقع ہے۔