بنڈس لیگا: بائرن میونخ کی فتح، اوّل پوزیشن برقرار
29 جنوری 2012میونخ کی جانب سے ماریو گومیز نے بھی ایک گول کیا جو کہ لیگ میں ان کا سترہواں گول تھا۔ دوسری جانب آؤگسبرگ اور کائزرلاؤٹرن کا میچ دو دو گول سے بربر رہا۔ ہیمبرگ نے ہیرتھا برلن کو دو ایک سے شکست دی جبکہ بریمن اور لیورکوزن کا میچ ایک ایک گول سے ڈرا ہو گیا۔
انیس میچوں کے بعد میونخ، ڈورٹمنڈ اور شالکے کے چالیس پوائنٹس ہیں۔ میونخ کی ٹیم بہتر گول اوسط کی وجہ سے لیگ ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔ چوتھے نمبر پر موجود موئنشن گلاڈباخ اتوار کو اشٹٹ گارٹ کے خلاف میچ جیت کر اتالیس پوائنس تک پہنچ سکتی ہے۔
فٹ بال کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس برس جرمن فٹ بال لیگ میں کسی بھی ٹیم کی حتمی کامیابی ممکن ہے۔ اب تک بائرن میونخ کو ہی لیگ جیتنے کے لیے فیوٹ قرار دیا جا رہا تھا۔ تاہم اب کئی ٹیموں نے اس کی نمبر ایک پوزیشن کو چیلنج کر دیا ہے۔
ہفتے کو بنڈس لیگا کے ایک اور مقابلے میں ڈوٹمنڈ نے ہوفن ہائم کو با آسانی شکست دے دی۔ اس طرح ڈوٹمنڈ بھی ٹائٹل کی دوڑ میں میونخ کے پیچھے پیچھے ہے۔ شالکے نے بھی کولون کے خلاف اپنے میچ میں کامیابی حاصل کی۔
ادھر بائر لیورکوزن نے ایک گول کھانے کے باوجود بریمن کی ٹیم کے ساتھ میچ ایک ایک سے ڈرا کر لیا۔ بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل پر لیورکوزن کے تیس پوائنٹس ہیں۔
ڈورٹمنڈ کے ہاتھوں پانچ ایک کی عبرتناک شکست کے بعد ہیمبرگ کی ٹیم ہیرتھا برلن کو دو ایک سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔ اس طرح وہ بائیس پوايٹس کے ساتھ گیارہویں نمبر پر ہے۔
رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے
ادارت: عاطف بلوچ