اسلام آباد میں شدید ژالہ باری، گاڑیوں اور املاک کو نقصان
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے کئی سیکٹرز میں شدید ژالہ باری ہوئی ہے۔ بڑے سائز کے اولوں کے باعث سینکڑوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
معمول سے بڑے اولے
اسلام آباد میں جنگل اسپاٹ نے مقام پر ژالہ باری کا شدید اثر ہوا، جھونپڑیاں نقصان کا شکار ہوئیں، برف کے بڑے گولے عارضی چھتوں کو چیرتے ہوئے گزر گئے اور پارکنگ میں کھڑی تقریباً تمام گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ژالہ باری سے گاڑیوں کی ونڈ اسکرینز ٹوٹ گئیں
اسلام آباد میں دن قریب ساڑھے تین بجے شروع ہونے والی ژالہ باری سے نہ صرف گاڑیوں کی ونڈ اسکرینیں ٹوٹ گئیں بلکہ طوفان نے درختوں کی شاخوں کو بھی نقصان پہنچایا، اور سڑکیں ٹوٹے ہوئے پتوں اور شاخوں کی وجہ سے سبز نظر آنے لگیں۔
جانی نقصان کی اطلاع نہیں
خوش قسمتی سے اس ژالہ باری کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ژالہ باری کے بعد ہونے والی شدید بارش نے وفاقی دارالحکومت میں معمولاتِ زندگی کو متاثر کیا ہے۔ ژالہ باری کی وجہ سے بعض جگہوں پر بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔
ٹوٹنے والی ٹہنیوں اور پتوں کے سبب سڑکیں سبز
کچھ رپورٹس کے مطابق، گھروں کی چھتوں پر نصب سولر پینلز بھی اس ژالہ باری میں متاثر ہوئے ہیں جس سے خاص طور پر اسلام آباد کے ایف سیکٹر میں رہنے والے شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اولوں کے گولے اتنے بڑے تھے کہ انسانوں کو جسمانی نقصان پہنچانے کے لیے کافی تھے۔